انڈین سماجی کارکن سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے ’مختلف شرائط پر طویل مذاکرات‘ کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے تاکہ ’ملک میں ممکنہ تشدد‘ سے بچا جا سکے۔
انہوں نے 28 جون کو کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ احتجاجی تحریک اب صرف امتحانی بے ضابطگیوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں بے روزگاری، نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع کی کمی، اور ناقدین کے بقول وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بڑھتے ہوئے آمرانہ طرزِ حکمرانی کے خلاف تحفظات بھی شامل ہو گئے ہیں۔