Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: العارضہ کے پہاڑی مقامات فطرت سے محبت کرنے والوں کی منزل

یہ علاقہ بہتی ندیوں، کافی اور پھلوں کے باغات کے لیے مشہور ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کی العارضہ کمشنری کے پہاڑی مقامات قدرتی دلکش مناظر، سرسبز نباتات اور معتدل موسم کی وجہ سے سیاحوں اور ہائیکرز کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق العارضہ کمشنری متنوع جغرافیے کے ساتھ بہتی ندیوں، کافی اور موسم گرما کے پھلوں کے باغات کے لیے مشہور ہے جو اسے سال بھر قدرتی سیاحت کے لیے باعث کشش بناتا ہے۔
یہاں کے پہاڑی مقامات تعطیلات کے دوران سیاحت، کیمپنگ اور سبزہ زاروں کے شوقین افراد کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔
العارضہ کے سیڑھی نما کھیت، پہاڑی نظارے اور پُرفضا ماحول  اسے قدرتی سیاحت کے لیے ایک منفرد مقام بناتا ہے، جہاں موسم گرما کے دوران وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

العارضہ کمشنری میں تعطیلات اور ویک اینڈ کے دوران سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ مقامی حکام علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات کی کشش بڑھانے کے لیے پہاڑی پارکوں اور وزیٹرز کے لیے خدمات کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

 

 

شیئر: