انڈین وزیرِ تعلیم کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے والے تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے کون ہیں؟
ہفتہ 25 جولائی 2026 14:46
ابھیجیت دیپکے انڈیا کی طنزیہ سیاسی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی اور سربراہ ہیں، جنہوں نے حالیہ طلبہ احتجاج کو منظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
30 سالہ ابھیجیت دیپکے نے بوسٹن یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنز کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے مئی 2026 میں ایک آن لائن طنزیہ تحریک کا آغاز کیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد، خصوصاً جنریشن زی کے نوجوان طلبہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
دیپکے کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر احتجاج نے انڈین حکومت پر شدید دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیل اس ویڈیو میں