پمز آتشزدگی: آگ کے بیچ ننھی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان
جمعرات 3 ستمبر 2026 18:58
پمز ہسپتال کی آتشزدگی کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک نومولود بچی کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ان کی بہادری پر انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔
آگ، دھویں اور اندھیرے کے درمیان رضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ننھی بچی آصفہ کو باہر نکالا اور محفوظ ہاتھوں میں پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی دل خراش صورتحال تھی، آگ تیزی سے پھیل رہی تھی، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بچی کو بچانے کے لیے آگ کے اندر چلی گئیں۔ رضیہ نورین کو وزیراعظم نے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ تفصیل اس ویڈیو میں