Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، سکیورٹی کے باوجود جھڑپیں

فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عدم مساوات کے خلاف سنیچر کو ہونے والے ملک گیر احتجاج میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اگرچہ زیادہ تر ریلیاں پرامن رہیں، تاہم رات ڈھلتے ہی پیرس اور مارسیلیا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد چار لاکھ سے زائد تھی، جبکہ یونینز کا دعویٰ ہے کہ حقیقی تعداد اس سے دگنی تھی۔ اے ایف پی کی رپورٹ

شیئر: