کراچی: بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، دوڑ میں تین شہروں کے 3 ہزار افراد کی شرکت، تصاویر
سپورٹس اِن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی یہ سرگرمی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد کی گئی (فوٹو: ہمل)
کراچی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور اس کاز کے لیے فنڈ ریزنگ کی سپورٹ کے سلسلے میں منعقدہ ہمل پنکٹوبر رن میں تین شہروں کے تقریباً تین ہزار رنرز اور سائیکلنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
تصاویر بشکریہ: ہمل

سپورٹس اِن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی یہ سرگرمی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد کی گئی۔

ایونٹ میں رننگ کمیونٹیز، فٹنس کے شوقین افراد اور دیگر شرکاء نے آگاہی، یکجہتی اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے حصہ لیا۔

کراچی میں مرکزی ایونٹ ڈی ایچ اے فیز 8 میں منعقد ہوا، جبکہ لاہور میں باغِ جناح اور اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس میں دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔

ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر رن کے ساتھ 20 کلومیٹر سائیکلنگ بھی شامل تھی، جبکہ کراچی ڈسٹنس سیریز کے شرکاء کے لیے خصوصی 30 کلومیٹر رن بھی منعقد کی گئی۔

ہمل پنکٹوبر رن کا مقصد کھیلوں اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، جلد تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا، بروقت طبی مشورے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کاز کے لیے فنڈ ریزنگ کی کوششوں کی حمایت کرنا تھا۔

ہمل پنکٹوبر رن نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا کہ کمیونٹی کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں سماجی مقاصد کے فروغ، لوگوں کو متحد کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہیں۔

سپورٹس اِن پاکستان کے مطابق مستقبل میں بھی کھیلوں کو کمیونٹی انگیجمنٹ، آگاہی اور مثبت سماجی اثرات کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔