Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ ملکی ون ڈے سیریز 2026 کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وکٹ کی صورتحال اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر محدود کیا جا سکے۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کے دوران باؤنسر گیند لگی تھی جس کے بعد طبی معائنے اور ڈاکٹرز کے مشورے کے تحت انہیں فائنل مقابلے کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاداب خان کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان کی فائنل الیون میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کا نام ایمرجنسی فیلڈرز کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون
معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، حسن نواز، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ، حارث رؤف۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، محمد غازی غوری، رضا اللہ خان، ابرار احمد اور شاداب خان کو ایمرجنسی فیلڈرز اور ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے۔
سری لنکا کی فائنل الیون
کمنڈو مینڈس، اَوشکا فرنانڈو، کشل مینڈس (کپتان و وکٹ کیپر)، پون رتھنائیکے، داسن شانکا، جانتھ لیاناگے سہان آرچگے، مہیش تیکشنا، دونتھ ویلا لاگے، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشانکا جبکہ بینچ پر دشمنتھا چمیرا، سچندو کولمباگے، ایشان ملنگا، کامل مشارا اور لہیرو اودارا بطور ریزرو کھلاڑی موجود ہیں۔

شیئر: