Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریسٹ کینسر کی آگہی کے لیے خواتین سائیکلسٹ کی پنک ربن مہم

بریسٹ کینسر کی بیماری جتنی جلدی سامنے آئے گی علاج اتنا ہی آسان ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)
بریسٹ کینسر کی علامات سمجھنے اور علاج  کی اہمیت، ہچکچاہٹ ختم کرنے اور مرض سے شفا پانے والی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر جدہ میں 30 سائیکل سوارخواتین نے اپنے لباس میں گلابی رنگ کی مناسبت کو واضح کرتے ہوئے آگہی مہم میں حصہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق المرجان گروپ کی جانب سے بریسٹ کینسر سے آگہی کے مہینے کی نشاندہی کرتے ہوئے سعودی وزارت صحت اور بریوو سائیکلسٹ کلب کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دیگر کئی آگہی مہموں میں شامل ہے جو اکتوبر کے دوران مملکت بھر میں ہو رہی ہیں۔

جدہ واٹرفرنٹ پر7.5 کلومیٹرطویل ٹریک پرعوام میں شعوراجاگر کیا گیا۔ (فوٹوعرب نیوز)

مملکت میں پروسٹیٹ، بڑی آنت، دماغی اور بریسٹ کینسر جیسے عارضے میں لاحق مریض موجود ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین میں  بریسٹ کینسر کے واقعات تقریبا 30 فیصد تھے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہاں پر یہ موذی مرض 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہے۔
سعودی عرب میں بریسٹ کینسر کے50 فیصد کیسز کافی عرصہ گزرنے کے بعد سامنے آتے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ صرف شرح 20 فیصد ہے۔
جدہ کورنیش کے واٹر فرنٹ پر گلابی رنگ کی واضح علامات کے ساتھ سائیکل سوار خواتین نے 7.5 کلومیٹر طویل سائیکل ٹریک پر آگہی مہم کے ذریعے عام لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

یہ موذی مرض 40 سال یا اس سے زائد عمر خواتین میں زیادہ عام ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

المرجان گروپ کے پبلک ریلیشن منیجرالہام بافرات نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی بہت ضروری ہے۔ 
یہ جان لیوا مرض ہماری مقامی کمیونٹی کی خواتین میں سب سے بڑے قاتلوں میں سے ایک ہے لہذا اس معاملے میں ہماری خواتین کی اس ضمن میں مدد ہونی چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین معمول کے چیک اپ میں دیر نہ کریں۔
ہماری کمیونٹی میں موجود ملازم خواتین کی صحت کے لیےاس بارے میں لگاتار چیک اپ انتہائی ضروری اور اہم اقدام ہے۔
الہام کا مزید کہنا تھا کہ ان سائیکل سواروں میں بہت سے ایسی خواتین بھی ہیں جن کے قریبی احباب بریسٹ کینسر سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ آگہی مہم ہرعمر اور فٹنس لیول کے لیے نہایت اہم ہے جبکہ یہ ان سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے جو اپنے عزم کا اظہار کر رہی ہیں۔

کمیونٹی کی ملازم خواتین معمول کے چیک اپ میں دیر نہ کریں۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس موقع پر جدہ یونائیٹڈ کی ایگزیکٹو پارٹنر لینا المعینا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر جیسی بیماری جتنی جلدی سامنے آ جائے گا اس کا علاج اتنا ہی آسان اور سستا ہوتا ہے۔
لینا نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم عام خواتین کو مہینے میں کم ازکم ایک بار کسی مستند معالج سے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
سائیکل سوار خواتین کی یہ ٹیم کچھ مشہور چہروں اور نئے سواروں پر مشتمل ہے۔ ہماری اس ٹیم میں مشہور سائیکلسٹ ثمر رہبینی بھی شامل ہیں جو مملکت میں قائم ہونے والا پہلا خواتین سائیکلنگ کلب چلا رہی ہیں۔
سائیکل سوار خواتین میں شامل حنا العتیبی اورثمر رہبینی کا کہنا تھا کہ اس مہم میں شامل ہونے کا مقصد کمیونٹی میں بیداری کا جذبہ اجاگر کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔
حنا العتیبی نے مزید کہا کہ ہمیں سائیکل سوار خواتین کی جانب سے بریسٹ کینسر کے بارے میں شعوربیدا ر کرنے کی مہم میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔
 

شیئر: