Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قواعد وضوابط کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، پبلک پراسیکیورٹ

ریاض ------- سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے واضح کیا ہے کہ مقررہ قواعد و ضوابط کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ قانون نے ایسے تمام حالات متعین کر دئیے ہیں جن میں کسی شہری یا مقیم غیر ملکی کو گرفتار کیا جا سکے گا ۔ ان حالات سے ہٹ کر کسی بھی معاملے میں کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ۔ پبلک پراسیکیوٹر نے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کیلئے تفصیلات جاری کی ہیں ۔ فوجداری ،اقدامات کے قانون کی ایک دفعہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو قانون میں مذکور حالات کے سوا کسی بھی حالت میں نہ گرفتار کیا جا سکتا ہے نہ اس کے گھر پر چھاپہ مارا جا سکتا ہے نہ اسے حوالات کے حوالے کیا جا سکتا ہے نہ اسے جیل میں ڈالا جا سکتا ہے ۔ زیر حراست شخص کا حق ہے کہ اسے مخصوص مقامات پر ہی حوالات میں رکھا جائے یا جیل بھیجا جائے ۔ گرفتاری کے بعد متعلقہ حکام کو واضح کرنا ہو گا کہ اسے کتنی مدت کیلئے حراست میں رکھا گیا ہے ۔ مقررہ مدت سے زیادہ کسی بھی شخص کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ۔

شیئر: