Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھواں نکلنے کے باعث طیارے کا ٹیک آف ملتوی

پٹنہ۔۔۔۔پٹنہ سے دہلی جانیوالی انڈیگو فلائٹ میں دھواں بھرنے کے بعد 174مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا۔طیارے کے کیبن سے دھواں نکل رہا تھا۔ جیسے ہی پائلٹ کو اس کا علم ہوا اس نے رن وے پر جہاز کھڑا کردیا۔ مسافروں کو ایمرجنسی شوٹ کے ذریعے طیارے سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اس کی وجہ سے پٹنہ کا رن وے کچھ دیر کیلئے بند ہوگیا۔ اس کے بعد طیارے کو کھینچ کر دوسرے جگہ پہنچایا گیا۔طیارے میں بی جے پی بہار کے رہنما سوشیل کمار مودی سمیت کئی انتہائی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔اس واقعہ کی وجہ سے کئی پروازوں میں تاخیر ہوگئی۔شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انجن بند ہونے کی وجہ سے یہ دھواں نکلا۔

شیئر: