Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی بن جائیں گے

لاہور.... پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی20 کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ 19جولائی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں انہیں یہ منصب سونپ دیا جائے گا۔رواں سال دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام کے ساتھ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا۔ سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپے جانے کا واضح امکان تھا ۔ چیئرمین شہر یار احمد خان نے اس کا اشارہ بھی دیا تھالیکن چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شاندار کامیابی نے ان کی تقرری پر مہر ثبت کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اراکین 19جولائی کو ملاقات کریں گے جو ممکنہ طور پر موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی سربراہی میں اس کا آخری اجلاس ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مدت کے اختتام سے قبل ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔
 

 

شیئر: