Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ کی مدد سے گردوں کا ٹرانسپلانٹ

ممبئی۔۔۔۔اندھیری کے علاقے کا 59سالہ شخص گردوں کا مریض تھااور اب اسپتال میں ایک روبوٹ کی مدد سے اس کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ روبوٹ نے خود کار طریقے سے یہ آپریشن کیا اس سے فائدہ یہ ہوا کہ اسے کم تکلیف ہوئی اور کم خون بہا جبکہ جلد صحتیاب بھی ہوا۔ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ڈائلیسس پر تھا اور اس کی 55سالہ اہلیہ لینا نے گردہ دیا تھا۔ اس کا آپریشن ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں ہوا۔مرلی دھرن کو ایک ہفتے میں اسپتال سے رخصت کردیا جائیگا جبکہ اہلیہ کو گزشتہ روز ہی اسپتال سے جانے کی اجازت مل گئی تھی۔ روبوٹ سے آپریشن کے بعد ممبئی بھی احمد آباد ، دہلی ، بنگلور ،کی صف میں شامل ہوگیا جہاں پچھلے 3،4برسوں سے روبوٹ کی مدد سے آپریشن ہورہے ہیں۔

شیئر: