Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر لاپتہ

ایٹہ نگر۔۔۔۔ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر جس میں 3افراد سوار تھے لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹراروناچل پردیش میں پرواز کررہا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کو وہاں سڑک کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ یہ سارے لوگ سیلاب میں پھنسے ہیں اور ہیلی کاپٹر ان کیلئے امدادی سامان بھی لیکر جارہا تھا۔ گزشتہ روز ہی مرکزی وزیر کرن ری جیجو کے ہیلی کاپٹر نے بھی ہنگامی لینڈنگ کی تھی کیونکہ علاقے میں موسم خراب تھا۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقامی لوگوں سے بھی ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے میں مدد لی جارہی ہے۔

شیئر: