Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز نے ممتا سے فساد کی رپورٹ طلب کرلی

کولکتہ۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ نے مغربی بنگال کے ضلع 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ اور بادڑیا میں ہونیوالے فرقہ وارانہ تصادم کے ایک دن بعد ممتا بنرجی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ فساد فیس بک پر قابل اعتراض پیغام تحریر کرنے کے بعد ہوا تھا۔اس ضلع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جبکہ دفعہ 144نافذ کردی گئی۔صورتحال پر قابو پانے کیلئے ضلع میں بی ایس ایف کے 400فوجی بھیج دیئے گئے ہیں۔ایک نوجوان کی گرفتاری کے بعد فیس بک پر قابل اعتراض ریمارکس درج کئے گئے تھے۔ مشتعل ہجوم نے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کردیں ۔ ایک دوسرے پر حملے کئے اور متعدد دکانیں جلادیں۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں۔ فساد کئی مقامات تک پھیل گیا۔

شیئر: