Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا...سری لنکا نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ اوپنرز کی شاندار سنچریوں اور 229رنز کی شراکت نے سری لنکا نے کامیابی اور5میچوں کی سیریز میں2-1کی برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے پھر300سے زائد رنز اسکور کر لئے تاہم سری لنکا نے اپنے اوپنرز نیروشان ڈکویلا اور دنوشکا گوناتھیلاکا کی طرف سے کیریئر کی پہلی سنچریوں کی بدولت 311رنز کا ہدف 47.2اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دنوشکا گوناتھیلاکا کو 116رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

شیئر: