Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن مانسوں نے چڑیا گھر میں تباہی مچا دی

ڈیوان۔۔۔۔ڈیوان کے چڑیا گھر میں 3بن مانسوں نے اپنے جنگلے سے باہر نکل کر تباہی مچادی۔ انہوں نے قریب واقع دو جنگلوں اور وہاں رکھے پائپ توڑدیئے۔جنگلے کے اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تاروں کو بھی کھینچ ڈالا۔ اس سارے واقعہ میں عملے کا کوئی رکن یا چڑیا گھر آنیوالے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔عملے کے ارکان نے کچھ دیر بعد ہی ان پر قابو پالیا۔یہ تینوں بن مانس نوجوان تھے اور ان کا وزن 150سے 200کلوگرام تھا۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ ان کا موڈ کس بات پر خراب ہوا۔حکام نے کہا کہ ان تینوں کو بیہوش کرنے والے انجکشن سے قابو میں لایا گیا ۔ تینوں کو علیحدہ علیحدہ جنگلے میں بند کیا گیا اور اس پورے علاقے کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا۔ چڑیا گھر میں قدیم ترین گویلے کی عمر 35سال ہے تاہم وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں تھا۔

شیئر: