Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے ون ڈے سیریز3-1سے جیت لی

جمیکا... کپتان ویرات کو ہلی کی ریکارڈ ساز اور ناقابل شکست سنچری اور محمد شامی کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سےشکست دے کر5میچوں کی سیریز 3-1سے جیت لی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،کوہلی کو 111رنز کی اننگزکھیلنے پر مین آف دی میچ جبکہ سیریز میں مجموعی طور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اجنکیا رہانے مین آف دی سیریز قرار دیئے گئے۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے تھے۔ہند نے کپتان کی ناقابل شکست سنچری اور مرلی کارتھک کی نصف سنچری کی بدولت ہدف2وکٹوں کے نقصان پر 37ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جیسن ہو لڈر نے خود بھی بولنگ اور 6دیگر بولرز کو بھی استعمال کیا لیکن ہند کو ہدف تک پہنچنے سے نہ روک پائے ۔
 
 

 

شیئر: