Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگوں کا زور بڑھ گیا، گرلز اسکول میں گھس کر بدمعاشی کرنے لگے

لکھنؤ- - - - - - - ریاستی حکومت کی خاتون اور طالبات کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدگی کے بعد بھی دبنگ دو قدم آگے چل رہے ہیں۔ دیگر اضلاع کی بات تو دور کی بات ہے لکھنؤ میں دبنگ اسکول کے اندر گھس کر چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں جبکہ پولیس چوکی اسکول صحن میں ہی ہے۔لکھنؤ کے تیلی باغ علاقے میں رام بھروسے میکولال انٹر کالج میں اس وقت شدید چیخ و پکار مچ گئی جب کچھ دبنگ اسکول میں گھس آئے۔ ان دبنگوں نے اسکول کے کلاس میں گھس کر طالبات سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ جب طالبات ان حرکتوں کی وجہ سے چیخنے لگیں توکالج کے کچھ ملازمین نے احتجاج کیا۔ اسکے بعد دبنگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ اسکول میں پولیس چوکی ہونے کے بعد بھی اسکول کے اہلکاروں نے دبنگوں سے مورچہ لیا۔ دبنگوں نے ایک ملازم کا سر پھوڑ دیا۔ اسکے بعد بھی اس نے ایک دبنگ کو پکڑ لیا، جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔اسکول میں پولیس چوکی ہونے کے بعد بھی یہاں پر آئے دن دبنگ اسکول میں گھسنے کے بعد طالبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ پولیس کے خلاف آج کی حرکت کو لے کر اسکول استاد اور والدین میں خاصی ناراضگی ہے۔

شیئر: