کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہیں بطور اداکارہ اپنے کریئر میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر مرد اداکاروں کے رویے ٹھیک نہیں تھے۔
اداکار اور سیاست دان کنگنا رناوت نے اکثر بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور بتایا کہ انہوں نے اپنا نام پیدا کرنے سے پہلے کئی سال تک ایک آؤٹ سائیڈر کے طور پر کس طرح جدوجہد کی۔
ہاٹر فلائی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر مرد اداکار ’بدتمیز (غیر مہذب)‘ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جاوید اختر اور کنگنا رناوت میں صلح، ان کے بیچ جھگڑا کیا تھا؟Node ID: 886646
انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کنگنا سے پوچھا کہ کیا انہیں انڈسٹری میں ہیروز کی طرف سے کبھی کسی ناخوشگوار پیشرفت کا سامنا کرنا پڑا ہے تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے زیادہ ہیروز کے ساتھ ساتھ کام نہیں کیا، میرا کنسرن یہ تھا کہ وہ بدتمیز بہت ہیں۔‘
’مجھے کافی مصیبت بھی اٹھانا پڑی‘
انہوں نے کہا کہ ’میں جنسی حوالے سے نہیں بول رہی ہوں، لیکن کچھ چیزیں ایسی تھیں جیسے دیر سے سیٹ پر آنا، بدتمیزیاں کرنا، ہیروئن کو نیچا دکھانا، سائیڈ لائن کرنا اور چھوٹی وین دینا۔ مجھے ان چیزوں کی وجہ سے مصیبت بھی اٹھانا پڑی۔ مجھے یہ سب ٹھیک نہیں لگتا تھا، لیکن کچھ لڑکیوں کو ٹھیک لگتا تھا۔ انہیں لگتا تھا کہ مجھے کوئی گھمنڈ ہے۔‘
کنگنا رناوت کا بالی وڈ سفر
کنگنا نے 2006 میں فلم گینگسٹر کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا، جس کی ہدایت کاری انوراگ باسو نے کی تھی اور اسے مہیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔
گینگسٹر کے بعد کنگنا، وہ لمحے (2006) اور لائف اِن اے میٹرو (2007) جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ 2008 میں ایک معاون کردار میں بہترین خاتون اداکار کے لیے قومی فلم ایوارڈ ملا۔ انہوں نے خود کوئن (2014) اور تنو ویڈز منو ریٹرنز (2015) میں بھی کام کیا۔ وہ اب تک تین اور قومی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔