سعودی سوشل میڈیا پر ان دنوں اس سعودی فیملی کی تعریف کی جارہی ہے جب شوہر نے اپنی دوسری بیوی کی جان بچانے کے لیے گردہ دیا جبکہ پہلی بیوی نے سوتن کی زندگی بچانے کے لیے جگر کا ایک حصہ عطیہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر نے کہا کہ اس کی دوسری بیوی کو گردے کی خرابی اور جگر کے شدید مرض میں مبتلا تھی اور اس کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی تھی۔

سعودی شوہر نے بتایا کہ دوسری بیوی کی حالت دیکھ کر اس وقت میری پہلی بیوی نے رضاکارانہ طور پر آگے بڑھتے ہوئے اپنا جگر عطیہ کیا جبکہ میں نے اپنا گردہ عطیہ کیا اس طرح اس کی جان بچ گئی۔
چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شوہر کی پہلی بیوی نورہ الشمری نے بتایا کہ اس نے یہ قدم کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اللہ کی رضا اور انسانیت کے جذبے سے اٹھایا۔ سوتن ہونے کے باوجود میں نے کبھی نفرت کا رشتہ نہیں سمجھا۔
نورہ الشمری کا کہنا تھا کہ تغرید السعدی میرے لیے ایک بہن کی طرح ہے اور وہ میرے بچوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آتی ہے
