Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل واٹر کمپنی کے جدہ میں 1.8 ارب ریال کے 22 منصوبوں کا آغاز

ان منصوبوں سے 2 لاکھ 60 ہزار افراد کی ضروریات پوری ہوں گی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے جدہ شہر میں 1.8 ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 22 بڑے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہر میں پانی اور ماحولیاتی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، سروس کی فراہمی میں بہتری لانا اور معیار کو بلند کرنا ہے۔
واٹر کمپنی کے مطابق ان منصوبوں کے تحت 984 کلو میٹر طویل پانی اور سیوریج کی لائنیں اورنیٹ ورکس بچھائے جائیں گے جس سے جدہ کے 30 محلوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان منصوبوں سے 2 لاکھ 60 ہزار افراد کی ضروریات پوری ہوں گی۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق منصوبوں میں پانی کی مرکزی و ذیلی لائنیں، ٹرانسمیشن لائنز، ماحولیاتی نیٹ ورکس، پانی کی سطح میں کمی کے لیے نیٹ ورکس اور شمالی آبی ذخائر میں ٹینک فلنگ سٹیشن کی تعمیر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ واٹر کمپنی نے رواں سال مئی میں بھی 2.3 ارب ریال کے 15 منصوبوں کا اعلان کیا تھا  موجودہ منصوبے اسی تسلسل کا حصہ ہیں۔
نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے نہ صرف آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ان محلوں تک خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا جو تاحال اس نظام سے محروم ہیں۔

 

شیئر: