Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس پی نے 4 پارٹی عہدیداروں کو نکال دیا

لکھنؤ- - - - بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے الزام میں اپنے4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔بی ایس پی کے ضلع صدر سریش بابو نے پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کرکے یہ معلومات دی ہیں۔ بیان کے مطابق پارٹی مخالف سرگرمیوں اور ڈسپلن شکنی کے الزام میں انہیں نکال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان رہنماؤں میں حال ہی میں اختتام پزیر اسمبلی انتخابات میں چھتری علاقے سے بی ایس پی امیدوار منوج پاٹھک شامل ہیں۔اسکے علاوہ پیتم سنگھ، اندرجیت سنگھ اور ستیش جاٹو کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں نکال دیا گیا ہے، جبکہ ضلع جنرل سیکریٹری تھان سنگھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شیئر: