Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا میں ایک شخص نے بیوی کو ہلاک اور ساس کو زخمی کردیا

حیدرآباد- - - - آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور سا س پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی ہلاک اور ساس شدید زخمی ہوگئی ۔یہ واردات وشاکھاپٹنم کے گاجواکا علاقہ کے راجو نگر میں پیش آئی۔گنیش نامی شخص نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔پولیس نے مفرور گنیش کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا۔حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

شیئر: