Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ چینل نے بن لادن کا اعتماد دولت کے ذریعے حاصل کیا

القاہرہ - - - - - - سعودی وزارت دفاع کے ماتحت فکری جنگ کے مرکز نے واضح کیا ہے کہ الجزیرہ چینل نے اسامہ بن لادن کا اعتبار دولت خرچ کر کے حاصل کیا ہے ۔ مرکز نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قطر اور الاخوان کے تعلقات ختم ہونے پر پورا خطہ امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا ۔ الریاض اخبار کے مطابق مرکز مذکور نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر توجہ دلائی ہے کہ اسامہ بن لادن الجزیرہ چینل کے سوا کسی کو بھی انٹرویو یا بیان دینے سے کتراتے تھے ۔ الجزیرہ چینل اپنے رپورٹرز کے توسط سے ہر انٹرویو اور ہر بیان کا معاوضہ پیش کر دیتا تھا۔معاوضہ پیش کرنیوالوں میں وہ بھی ہیں جن کے خلاف عدالتوں سے فیصلے صادر ہو چکے ہیں ۔

شیئر: