ریاض۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ آج پیر کو بھی سعودی عرب کے 9علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ مملکت کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ عروج کو پہنچا ہوا ہوگا۔درجہ حرارت 50سنٹی گریڈسے بڑھنے کا امکان ہے۔