Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا رابطہ

غزۃ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات پر بات چیت کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزدہ محمد بن سلمان سے منگل کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابھے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں اور متعدد شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے غزۃ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات پر بھی بات کی۔
بین الاقوامی برادری کی جانب سے کشیدگی کو روکنے، جارحیت کے تباہ کن اثرات کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: