Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ اور مارکو روبیو کا رابطہ، خطے اور غزہ کی صورتحال کا جائزہ

سعودی وزیر خارجہ نے پیر کو برطانوی ہم منصب سے بات چیت کی تھی (فوٹو: ایجنسیاں)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ڈیولپمنٹ خصوصا غزہ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات، اس سے نمنٹے کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے غزہ کی صورتحال، اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت، غزہ کے شہریوں کو درپیش انسانی تباہی کے خاتمے پر بات چیت کی تھی۔

 

شیئر: