مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منعقدہ 45 ویں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ قرآن کے کئی شرکا کا کہنا ہے فائنل راونڈ تک پہنچنا ان کے لیے فخر اور بڑے اعزاز کا باعث ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی ججز اور جدید الیکٹرانک ججنگ سسٹم کو سراہتے ہوئے وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے محمد الحسن نے الیکٹرانک ججنگ سسٹم کی تعریف کی۔ وزارت اسلامی امور کے انتظامات اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
گنی بساؤ سے تعلق رکھنے والے محمد جاوا نے کہا کہ ’ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات مسجد الحرام کے قریب اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ساتھی شرکا کے ہمراہ گزار رہا ہوں‘۔
