Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ایونٹ ٹیک مِیٹ اپ 2025، سٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع

ورکشاپس اور سیشنز کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار اور پیر کو بیت الثقافہ التعاون پبلک لائبریری میں ایونٹ ٹیک میٹ اپ 2025 کے دوسرے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد شریک ہوئے۔
 نیشنل ایونٹس سینٹر کے زیرِ اہتمام پروگرام میں ایونٹس کی صنعت کے لیے مخصوص ورکشاپس، خیالات کے تبادلے کے سیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔
دولانی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر لجین الحربی نے ایونٹ ٹیک ٹینک میں اپنے تجربے پر روشنی ڈالی جہاں کاروباری افراد کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک شاندار احساس ہے۔ مہینوں کی محنت رنگ لے آئی۔ جب آپ اپنے نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں تو وہ احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ہم اس موقع کے لیے بے حد شکرگزار ہیں۔
جولت کے بانی عبدالعزیز السبیعی نے بھی لوجین الحربی کے جذبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ واقعی ایک شاندار موقع ہے اور سرمایہ کاروں تک براہ راست رسائی زبردست ہے۔ خاص طور پر ہمارے کے لیے کیونکہ اس سے قبل ہمیں زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔‘

کاروباری افراد کو سرمایہ کاروں کے سامنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ایونٹیفائی کے سی ای او عبداللہ الحجی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ ایونٹ ان کی کمپنی کے لیے کامیاب ثابت ہوا۔ ’ہمیں تو سرمایہ کاری بھی مل گئی ہے جو ہمارے لیے ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔
مِلا سیلیبریشن کی شریک بانی اور چیف کمیونیکیشن آفیسر بدور المالک نے ایونٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں سٹارٹ اپس کے لیے اس میٹ اپ کی اہمیت پر زور دیا۔ جو کمپنی کو ’ہم خیال لوگوں اور سرمایہ کاروں سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
میٹ اپ کے افتتاحی پروگرام میں صنعت کے جدت پسندوں کی جانب سے لائیو ڈیمونسٹریشن شامل تھے۔ ایک نمایاں چیز نیشنل ایونٹس سینٹر کی تھی جس کا عنوان تھا ’نو ویٹ، ڈیجیٹل انوویشن کری ایٹس دی ایکسپیریئنس۔‘
یہ پیشکش ان کے حل ’سکِپ کیو‘ کے گرد مرکوز تھی جس کا مقصد داخلے کے عمل کو آسان بنا کر اور انتظار کے اوقات کو کم کر کے لوگوں کے تجربات کو بہتر بنانا ہے۔
وزارت سیاحت نے اپنا پلیٹ فارم ’ڈیسیژن میڈ ان دا مومنٹ‘ بھی پیش کیا ہے جو جدید تجزیاتی طریقوں کے ذریعے سیاحت کی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
دو ماہر پینلز نے ایونٹس کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔
پہلے پینل کا عنوان تھا کہ ’کس طرح مصنوعی ذہانت سعودی عرب میں ایونٹس کے مستقبل کی شکل دیتی ہے‘۔ جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آپریشنل اخراجات کم کرنے اور ایونٹس کے انتظام کو بہتر بنانے کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسرے پینل ’ڈیٹا ایونٹس کے منظرنامے کو چلاتا ہے‘ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کیسے مصنوعی ذہانت ڈیٹا کو مفید معلومات میں بدلتی ہے جس سے کام آسان ہو جاتا ہے۔
بہت سے سٹارٹ اپس نے اپنے پروڈکٹس پیش کیے تاکہ اہم سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر سکیں جو نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں تھے۔
ایونٹ ٹیک میٹ اپ 2025 ایک بڑے منصوبے ایونٹ ٹیک 2025 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے ایونٹس کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا ہے۔
یہ منصوبہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر توجہ دیتا ہے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

 

شیئر: