Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی سے گھانا کے قونصل جنرل کی ملاقات

سعودی عرب افریقی ممالک کے ساتھ شراکت مضبوط کرنا چاہتا ہے (فوٹو ایس پی اے)
جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی سے گھانا کے قونصل جنرل عبدالرحمن آدم نے پیر کو ملاقات کی۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچپسی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
سعودی قیادت کا ارادہ ہے کہ ہر سطح پر افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ ولید الخریجی نے توثیق کی تھی کہ مملکت، افریقی ممالک کے ساتھ شراکت اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ایک جیسے موقف والے موضوعات پر مشاورت میں اضافہ اور مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
سعودی وزیر نے افریقہ کو ایک برِ اعظم قرار دیا تھا جہاں قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں، نوجوانوں کی آبادی ہے اور جہاں قابلِ تجدید امکانات موجود ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا ’افریقہ میں سب سے زیادہ سعودی سفارت کار اور قونصلر مشن موجود ہیں اور مملکت افریقہ میں، آئندہ برسوں میں اپنے سفارت خانوں کی تعداد بڑھا کر 40 تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

شیئر: