نئی دہلی۔۔۔۔ہند نے پاکستان پر پھر دہشتگردی کی حمایت کا اعلان لگایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان الدین وانی کی ستائش قابل مذمت ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلے بھی کالعدم لشکر طیبہ کی ستائش کی تھی اور اب پاکستانی آرمی چیف جنرل باجوہ کی طرف سے برہان وانی کی ستائش کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نہ صرف آرمی چیف بلکہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی ایسا ہی بیان دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے اور اسے اسپانسر بھی کررہا ہے۔