مملکت میں 97 فیصد آبادی کو صحت خدمات تک رسائی میں سہولت
ورچوئل خدمات سے 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
مملکت میں طبی سہولیات تک عوامی رسائی کو آسان بنانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، 97 فیصد آبادی کو صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت کا صحت نظام مختلف علاقوں میں قائم 20 صحت مراکز کے نیٹ ورک، 2 ہزار پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز اور شہروں و قصبوں میں قائم ہسپتالوں پرمشتمل ہے۔
ورچوئل ہیلتھ کیئرسینٹرز نے بھی طبی خدمات کی رسائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ورچوئل خدمات سے مستفیض ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ نظام 241 ہسپتالوں اور 14 سو سے زائد صحت مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔
ڈْیجیٹل صحت کی سہولتوں کے شعبے میں ’صحتی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے 74 ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس پلیٹ کے ذریعے 3 کروڑ سے زائد اپائنٹمنٹس کی بکنگ کا عمل مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ 60 لاکھ فوری طبی مشورے بھی دئیے گئے۔
ہنگامی صحت خدمات کے حوالے سے اعداد وشمار کے مطابق 90 فیصد مریضوں کو فوری طبی امداد 4 گھنٹے کے اندر فراہم کی جاتی ہے۔
