Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

 لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالے کرکٹر خالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے قانونی نکات کو مدنظر رکھے بغیر درخواست مسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی قوانین کے تحت اینٹی کرپشن ٹربیونل کو اینٹی کرپشن کی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کالعدم قرار دے۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کا سامنا کرنے والے کرکٹر خالد لطیف کے خلاف قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل کو کارروائی کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔4 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کئے تھے۔
 
 
 

شیئر: