Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی قطر نوازی طشت از بام

ریاض۔۔۔۔’’درع المملکہ ‘‘نامی ای گروپ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ایرانی سرکاری چینل ’’العالم‘‘کو ہیک کرلیا۔ ای گروپ نے مذکورہ چینل کے اکاؤنٹ پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی پرچم چسپاں کردیا۔ گروپ نے مذکورہ اکاؤنٹ پر ایسے کئی تبصرے بھی درج کردیئے جن سے خطے میں ایرانی حکومت کی دہشتگردی کی اسکیموں کو طشت از بام کیا گیا۔پہلا بیان ریاض ٹائم کے مطابق 8بجکر 46منٹ پر یہ دیا گیا کہ’’ درع المملکہ نے اکاؤنٹ ہیک کرلیا یہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے سعودی فوجیوں کیلئے تحفہ ہے‘‘۔ اس بیان کے ساتھ سعودی افواج سے متعلق وڈیو کلپ بھی منسلک کردیا گیا تھا۔

شیئر: