Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران پر فرانسیسی صدر اور ولیعہد ابوظبی کا تبادلہ خیال

پیرس۔۔۔۔فرانسیسی صدر ایمان ویل میکرن اور ولیعہد کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ٹیلیفون پر قطری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے کئی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد کیلئے اپنی کوششوں اور خطے کے استحکام کیلئے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی تقویت کے طور طریقے بھی زیر بحث آئے علاوہ ازیں امارات و فرانس کے درمیان دوستی و تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی تدابیر پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

شیئر: