Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم میں دہشتگردی کے خلاف جلوس

ریاض۔۔۔۔۔مسلم داعیان کرام نے برسلز کی سڑکوں پرتعارف اسلام جلوس نکالا۔اس کا موٹوتھا’’اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں‘‘جلوس کے شرکاء برسلز کے میدان آزادی پہنچے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے کثیر تعداد میں جمع تھے۔ اسی دوران بیلجیئم کے وزیر داخلہ اور رکن پارلیمنٹ یان ینبن بھی میدان آزادی آئے ۔ اس موقع پر شمالی پیرس میں اسلامک کلچرل سینٹر کے امام و خطیب نورالدین محمد طویل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔ دہشتگردی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ بیلجیئم کے وزیر داخلہ ، ارکان پارلیمنٹ، بیلجیئم میں مسلم کمیونٹی کے نمائندے اور یہودی و عیسائی مذاہب کے نمائندوں نے تقریریں کیں۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف خیالات کا اظہار کیا اور بیلجیئم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

شیئر: