Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ڈوکووچ کا میچ ملتوی

ومبلڈن انتظامیہ پر جان میکنرو کی تنقید
لندن(ایجنسیاں)ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران سابق عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ کا میچ ملتوی کئے کانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چوتھے راﺅنڈ کے میچ میں نوواک ڈوکووچ نے ایڈریان مانا رینو سے مقابلہ کرنا تھا تاہم انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر اسے ملتوی کردیا۔اسبق ٹینس کھلاڑی جان میکنرو نے کہا منتظمین کو میچ کے التوا کے بجائے اسے سنٹر کورٹ میں منتقل کر دینا چاہیئے تھا تاہم حکام نے واضح کیا بہت دیر ہو جانے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔ان سیکیورٹی مسائل کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جن کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
 

شیئر: