Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں انعامی بدمعاش رندیپ پکڑا گیا

لکھنؤ- - - - - - اندرپورم تھانہ کے تحت پولیس نے منگل کو ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور خطرناک انعامی بدمعاش اور لٹیرے رندیپ کو گرفتار کرلیا۔ اس پر پانچ ہزار روپئے کا انعام مقرر تھا۔ واضح ہو کہ رندیپ اور اس کا گروہ بجلی کے تار چوری کرنے کا ماہر تھا اس کے علاوہ کاروں کے شیشے توڑ کر وہ قیمتی اشیاء چوری کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد اس کے دو اور ساتھیوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ان کے پاس سے قیمتی زیورات نقدی لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائل سیٹ برآمد کیے ہیں۔

شیئر: