Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15سال سے کمرے میں قید خاتون؟

گوا۔۔۔۔گوامیں 50سالہ خاتون کو این جی اوکی مدد سے بچا لیا گیا۔یہ خاتون اپنے والدین کے گھر میں تقریباً15سال سے ایک کمرے میں قید تھی۔اس کے عجیب و غریب رویے کی وجہ سے اسے قید رکھا گیا تھا۔ این جی او نے خواتین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس پرپولیس نے کارروائی کی۔اس خاتون کو پہلے طبی معائنے کیلئے سرکاری اسپتال لے جایا گیاجس کے بعد نفسیاتی امراض کے علاج کیلئے پناجی میں قائم ایک ادارے میں داخل کرادیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اپنے بھائی کے خاندان کے ساتھ رہتی تھی۔بھائی تو مکان کے ایک حصے میں رہا کرتا تھاجبکہ خاتون دوسرے حصے میں تھی اور یہ لوگ اسے باقاعدہ خوراک پہنچایا کرتے تھے۔ اس کمرے میں بجلی کا کنکشن بھی نہیں تھا۔ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی تھی جبکہ اسے خوراک بھی درواز ے میں سوراخ کے ذریعے دی جاتی تھی۔این جی او کی کنوینر کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت خراب ہے ۔اس وقت اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ، تحقیقات جاری ہے۔

شیئر: