Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے سابق وزیر داخلہ منظر عام پر آگئے

دوحہ - - - - - گزشتہ 2روز کے دوران قطر کے سابق وزیر داخلہ عبداللہ بن خالد آل ثانی سمیت ایسی کئی شخصیتیں خاموشی کے بعد منظر عام پر ابھرنے لگی ہیں جو عرب ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ قطر کے تعلقات میں شگاف ڈالنے کا باعث بنی تھی ۔ انہیں دہشتگردی کی علامت مانا جاتا ہے ۔ عبداللہ بن خالد قطر کی ان سرکاری شخصیت میں پیش پیش ہیں جنہیں امریکہ بھی شک و شبہ کی نظر سے دیکھتا رہا ہے ۔ ایف بی آئی اور سی آئی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 11ستمبر کے طیارہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کوناکام بنانے میں انہی کا ہاتھ تھا ۔ امریکہ کی آخری رپورٹ میں بھی ان کا تذکرہ آیا ہے ۔ یہ قطر کے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں انہوں نے ہی 1992ء کے دوران خالد الشیخ کو سرکاری ملازم رکھا تھا۔

شیئر: