Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک،30ہزار پاکستانی ،8ہزار چینی ملازم

  اسلام آباد... سی پیک منصوبے پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد کام کررہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں بجلی، شاہراہوں و دیگر شعبوں میں جاری سی پیک منصوبوں پر 30 ہزار سے زائد پاکستانی انجنئیرز اور ورکرز کام کررہے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے اس تاثر کی نفی ہوتی ہے کہ سی پیک منصوبوں پر صرف چینی انجنئیرز اور ورکرز کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ جمعہ پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے بتاےا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی تعداد8 ہزار ہے۔ یہ تعداد 25 فیصد تک محدود رہی ہے۔ 

شیئر: