Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنزانیہ میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ

تنزانیہ۔۔۔۔سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ تنزانیہ میں آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے قدیم انسانی تاریخ کے شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔ یہ پہاڑ 7650فٹ بلند ہے اور اس مقام سے صرف 70میل دورہے جہاں 3.6ملین سال پہلے انسان کے قدم پہنچے تھے اور جہاں سائنسدانوں نے 19ہزار سال پرانے 400انسانوں کے نقش پا دریافت کئے تھے۔  اس میں آتش فشانی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی وقت پھٹے گا اور زوردار لاوا متعدد بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

شیئر: