Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال کیسے مضبوط بنائیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اب آپ گھر میں ہی مختلف ہدایت پر عمل کرکے اپنے بال تیزی سے بڑھا سکتے ہیں۔ اس میں آپ کی جیب پر کوئی بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور یہ تمام کیمیکل سے بھی پاک ہونگی۔ان کا کہنا ہے کہ گرین ٹی بیگس استعمال کرنے کے بعد آپ انہیں نہ پھینکئے بلکہ اپنے بالوں کی مضبوطی اور خوبصورتی کیلئے استعمال کیجئے۔ آپکوصرف یہ کرنا ہے کہ ان استعمال شدہ بیگس کو پانی ابال لیجئے اور ان بیگس کو اپنے سر کے درمیانی حصے پر رکھ دیں۔ 48منٹ تک ایسا کیجئے اور سردھولیجئے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انڈا توڑ کر اس میں زیتون کا تیل اور شہد ملائے اور پھرتینوں کو اچھی طرح ملانے کے 3منٹ تک سر پر رکھئے اور پھر اچھے شیمپو سے سر دھو لیجئے ۔اس سے آپ کو پروٹین، فاسفورس، زنک اور آئرن بھی ملے گا جس سے بال مضبو ط تر ہونگے۔تیسری ترکیب یہ ہے کہ اگر آپ پیاز کے رس کی بدبو برداشت کرسکیں تو یہ آپ کیلئے بالوں کیلئے ایسی موثر دوا ہے جو نہ صرف بال بڑھائے گی بلکہ چمکدار بھی بنائے گی۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ پیاز کے ٹکڑے کیجئے اوراس کا رس نکال لیں 20منٹ تک پورے سر پر لگائیں ۔ایک اور ترکیب یہ ہے کہ چائے کا ایک چمچہ میتھی کا دانا لیکر پیس لیں اور کم پانی میں اسے ملالیں چاہیں تو تھوڑا سا دودھ بھی مکس کرلیں 40منٹ تک سر پرلگائیں۔ اس سے آپ کو پروٹین ملے گی۔ایک اور ترکیب یہ ہے کہ سیب کے سرکے کے 2چمچہ بھر کر لیں اور اسے گرم پانی کے کپ میں ڈال دیں 2سے 3منٹ تک اس سے سر پر مساج کریں۔ اس سے بال انتہائی تیزی سے بڑھتے ہیں۔

شیئر: