Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: منشیات مافیا کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد - - - - - -منشیات مافیا کے معاملہ میں تلنگانہ کے محکمہ آبکاری و نشہ بندی کے افسروں نے اصل سرغنہ کیلو ن کو2 دنوں کیلئے پوچھ تاچھ کی غرض سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ عدالت کی اجازت کے بعد اس کو تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں تلگو فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبہ اور طلبہ کو بھی منشیات کی سپلائی کا انکشاف ہوا تھا۔خصوصی جانچ ٹیم اُس سے اس بات کی پوچھ تاچھ کرے گی کہ یہ منشیات اس نے کہاںسے لائی ہیں اور وہ کن کن افراد کو یہ منشیا ت سپلائی کرتا تھا۔خصوصی جانچ ٹیم کو اس معاملہ میں اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔دریں اثنا پولیس نے گرونانک اسکول کے 5طلبہ کو حیدرآبادکے ایل بی نگر کے ایک اپارٹمنٹ سے حراست میں لے لیا۔اس اپارٹمنٹ میں 100مکانات ہیں تاہم کسی کو بھی ان طلبہ پر شبہ نہیں ہوا ۔پولیس نے گزشتہ رات دیر گئے کارروائی کرتے ہوئے ان طلبہ کو حراست میں لے لیا ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ طلبہ کو منشیات کی سپلائی میں سرکردہ افراد کا رول ہے۔

شیئر: