Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاستری کا معاوضہ طے کرنے کیلئے کمیٹی

نئی دہلی۔۔۔۔بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی نے روی شاستری کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی منظوری دیدی۔ اس نے 4رکنی کمیٹی بنائی ہے جو شاستری اور ان کے سپورٹنگ عملے کے دیگر ارکان کا معاوضہ طے کریگی۔ شاستری ٹیم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سالانہ 6کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔سابق کوچ انیل کمبلے کی طرف سے دوبارہ کوچ نہ بننے کے فیصلے کے بعد شاستری کو ہیڈ کوچ بنایا گیا تاہم کمیٹی نے ظہیر خان اور راہول دراوڑ کو بولنگ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کو روک دیاہے۔ اس وقت کوچنگ اسٹاف میں سنجے منگر اور سری دھر بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز ہیں۔دونوں کو شاستری نے ہی چنا تھا۔ کمیٹی نے ہندوستان کی سینیئر ٹیم ، اے ٹیم اور انڈر19ٹیم کیلئے اشتہارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: