Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہ زور بگلے

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں سمندری بگلے سیاحوں کے ہاتھوں سے برگر یااسنیک چھین کر پرواز کرنے کیلئے خاصے بدنام ہیں لیکن اب ان کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ پرواز کرنے والے پرندے کے منہ سے بھی نوالہ چھیننے میں ماہر ہوچکے ہیں۔ نارتھمبرگ لینڈ کے ساحل پر سمندری بگلے پروازکرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ ایسے ہی ایک بھوکے بگلے نے اپنی چونچ میں دباکر لے جانے والی مچھلی کو چھین لیا اور پھر اس مچھلی سے اس نے خود اپنی ضیافت کی۔ دوسرا پرندہ اسے صرف دیکھتا ہوا نہیں رہ گیا بلکہ بعد میں پتہ چلا کہ اس نے 2مچھلیاں شکار کی تھیں اور سمندری بگلا دوسری مچھلی منہ سے چھیننے میں ناکام رہا تھا۔ یہ ساری تصویر ہانگ کانگ سے آنے والے فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں ضبط کرلی۔ اس نے کہا کہ دوسرا پرندہ سمندر سے مچھلیاں پکڑ کر پرواز کررہا تھا۔میرا خیال ہے کہ منہ بھرا ہونے کی وجہ سے اس کی پرواز زیادہ تیز نہیں تھی۔

شیئر: