Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کی حمایت میں نمایاں کمی

  واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ پچھلے 70برسوں میں عہد ہ سنبھالنے کے 6 ماہ کے اندر مقبولیت کھونے والے صدور میں سب سے آگے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے جائزے کے مطابق صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ نئے جائزے کے مطابق 58 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔صرف 36 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی توثیق کی ۔ جائزے میں بتایا گیا کہ 48 فیصدامریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امر یکہ کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے۔ اس سے قبل 1975 میں سابق صدر جیرالڈ فورڈ کی ابتدائی6 ماہ میں مقبولیت کم ہوکر 39فیصد رہ گئی تھی جبکہ اسی عرصے کے دوران کارکردگی اور مقبولیت کے سروے میں سابق صدر اوباما اور جارج ڈبلیو بش کی مقبولیت59فیصد تھی۔

 

شیئر: