جازان(نمائندہ اردو نیوز) جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی کو پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے ایک تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سماجی وفلاحی خدمات پر یادگاری شیلڈ دی گئی۔ تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیرمنظور الحق اور پاکستا ن کے وزیر پانی وبجلی امیر خان شیروانی نے بھی شرکت کی۔ سابق سفیر منظور الحق نے امیر شیروانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے پاکستانیوں پر فخر ہے جو دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اووسیز فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئر مین بیرسٹرامجد ملک نے امیر خان شیروانی کو یاد گار شیلڈدی اور خدمات پر سراہا۔ امیر خان شیروانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اوورسیز فاؤنڈیشن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری عزت افزائی کی جس سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سابق سفیر منظور الحق کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری خدمات کو سراہا۔ یاد رہے کہ امیر خان شیروانی تقریب میں شرکت کیلئے ہی اسلام آباد پہنچے۔