Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ تک بارش کا الرٹ، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کچھ علاقوں میں آئندہ بدھ  تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
 محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ شہر، طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث، القنقذہ، الجموم، الکامل، بحرہ، الموہ، تربہ، الخرمہ اور رنیہ بارش کی زد میں رہیں گے۔
جازان،عسیر، الباحہ اور نجران ریجن کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ ریاض اور مدینہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
 بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

 

شیئر: