Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اغوابرائے تاوان کے مجرم کو عمر قید

نئی دہلی۔۔۔دہلی کی عدالت نے 5سالہ بچے کو تاون کیلئے اغوا اور قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ریاست بہارکے رہائشی 22سالہ وکاس نے اپنے پڑوسی کے5سالہ لڑکے کو تاوان کیلئے اغوا کیا۔ رقم کے انتظار کے بغیر اسے قتل کردیا۔ملزم نے اغوا کے بعد فون کرکے 5ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ عدم ادائیگی پر بچے کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے فون نمبر ٹریس کرکے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

شیئر: